نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، سی پی پی اے نے 86 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، تاہم سابقہ بقایاجات کلیئر کرنے کے باعث صارفین کو مزید43 پیسے ریلیف نہ مل سکا۔ نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی، سی پی پی اے نے بجلی 84 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی، کمی کی درخواست اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ اپریل میں پانی سے 24.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 24.54 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں کوئلہ سے 23.28 فیصد بجلی پیدا کی، گئی، گیس سے 12.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 43 پیسے سستی ہو گی، اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 87پیسے فی یونٹ سے زیادہ سستی ہونی تھی، نیپرا نے 43 پیسے فی یونٹ سے بقایا جات کی مد میں ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے، بجلی سستی ہونے سیصارفین کو 4 ارب 40 کروڑروپے سے زائد کا فائدہ ہو گا۔ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ جس فیڈر پر نقصانات زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں، ہم نے لکھا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہ کریں مگر حکومت کو ایسا کرنا پڑتی ہے، گردشی قرضہ پر وزارت سے مل کر ماہانہ رپورٹنگ کا نظام تیارکرلیاہے، گردشی قرضہ کے بارے میں ماہانہ رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر