تاجکستان کے صد امام علی رحمان     2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس آمد پر استقبال کیا

اسلام آباد (ٹوڈے نیوز) تاجکستان کے صد امام علی رحمان2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس آمد پر ان کا استقبال کیا۔ تاجکستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد تاجک صدر نے گارڈ آف آنر کامعائنہ کیا۔ تاجک صدر نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے وفد کاتعارف کرایا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی ان کو کابینہ کے ارکان سے متعارف کرایا۔  تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم ہائوس کے لان میں پودا بھی لگایا۔ قبل ازیں نور خان ایئر بیس پہنچنےپر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے تاجکستان کے صدر کا استقبال کیا۔ تاجک صدر کو توپوں کی سلامی دی گئی۔تاجکستان کے  صدر کے  دورے کے دوران  معیشت ،تجارت،سرمایہ کاری ،توانائی ،سکیورٹی اوردفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کومستحکم بنانے اور فروغ دینے پر بات چیت ہو گی جبکہ  مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر