وزیر خزانہ کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے متعلقہ اداروں کی کوششوں کی تعریف ، عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنانے کیلئے تمام اداروں کومزید کام کرنے کی ہدایت

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی اورنیشنل پاور پارک منیجمنٹ کمپنی کی نجکاری کے حوالے سے اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ،وزیر خزانہ نے قیمتوں پر کنٹرول کیلئے متعلقہ اداروں کی کوششوں کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنانے کیلئے تمام ادارے مزید کام کریں،انہوں نے نجکاری کمیشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔منگل کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء ، مشیروں اور معاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران ملک میں ضروری اشیاء آٹا، گھی، چینی، چکن، انڈوں، دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، سیکریٹری خزانہ نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو مہنگائی کے رجحان پر بریفنگ دی ، انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اشیائے ضروریہ میں سے 10 کی قیمتوں میں کمی اور 29 میں استحکام رہا، وزیر خزانہ نے مہنگائی پر کنٹرول کے اقدامات پر صوبائی اور وفاقی حکام کی کوششوں کی تعریف کی، وزارت فوڈ سکیورٹی کو خوردنی تیل اور دالوں سمیت اشیائے ضروریہ کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوارنے چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین میں پیش رفت پر بریفنگ دی، ادارہ شماریات نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تجزیئے اور فرق پر بریفنگ دی ، اجلاس میں وزیر خزانہ کو مسابقتی کمیشن کی جانب سے پولٹری مارکیٹ کی صنعت کے بارے تحقیقات پر بریفنگ دی گئی، وزیر خزانہ نے قیمتوں پر کنٹرول کیلئے اداروں کی کوششوں کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنانے کیلئے تمام ادارے مزید کام کریں۔ دیریں اثناء وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پاور پارک منیجمنٹ کمپنی کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر نجکاری، وزیر توانائی، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات اور معاون خصوصی پاور ڈویژنے شرکت کی، شرکاء نے وزیر خزانہ کو نجکاری سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا ، وزیر خزانہ نے نجکاری کمیشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



  تازہ ترین   
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر