اوکاڑہ یونیورسٹی میں ڈینگی سے بچاو کی آگہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ(نیشنل ٹائمز)اوکاڑہ یونیورسٹی میں ڈینگی سے بچاو کی آگہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقادہوا۔پروفیسر زکریا ذاکراکاکہنا ہےکہ یونیورسٹی کومعاشرے میں حفظان صحت کا شعور بیدار کرنا چاہیے۔یونیورسٹی میں ڈینگی سے بچاو کی آگہی کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کی۔ سیمینار میں شعبہ زووالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد واجد نےڈینگی کے لاروا کی افزائش روکنے کےلیے حفظان صحت اور نکاسی آب کے متعلق ایک خصوصی لیکچر دیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کیمپس کو صاف ستھرا رکھنے اور حفظان صحت کے بارے میں مقامی آبادیوں میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت پہ زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپس میں کہیں بھی کوئی کوڑا کرکٹ یا بیماری پیدا کرنے والا مواد نہیں ہونا چاہیے۔ ایک یونیورسٹی معاشرے کےلیے رہنماادارہ ہوتا ہے۔ ہمیں معاشرے سے حفظان صحت کے بارے میں پائے جانے والے منفی رویوں کو ختم کرنے کے ضرورت ہے۔ ہمارادائرہ کار محض یونیورسٹی کی چاردیواری تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہمیں پورے معاشرے کی تعلیم و تربیت کےلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر واجد نے اساتذہ کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنے طلباء میں اردگر کے ماحول کی صفائی ستھرائی کے متعلق شعور بیدار کریں۔ سیمینار کے اختتام پہ انہوں نے دیگر اساتذہ کے ساتھ مل کر پورے کیمپس کا دورہ کیا نکاسی آب کے مختلف طریقوں پہ عملی اقدامات کا مظاہرہ بھی کیا۔



  تازہ ترین   
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر