اکشے کیساتھ کئے وعدہ کے سبب فلم عاشقی 2کی آفر ٹھکرا دی‘ عمران عباس

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف اداکار و ماڈل عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم عاشقی2 میں مر کزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی مگر یہ فلم وہ اکشے کمار کو زبان دینے کے سبب نہیں کرسکے۔ عمران عباس نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی ۔ اس دوران عمران عباس نے جہاں متعدد سوالات کے جوابات دیئے وہیں یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بھارتی بلاک بسٹر فلم ’ عاشقی 2 ‘ کی آفر ہوئی تھی مگر وہ اس سے قبل ہی بھارتی ہیرو اکشے کمار کے ساتھ ایک فلم سے متعلق ڈیل کر چکے تھے۔عمران عباس نے بتایا کہ اکشے کمار کے ساتھ اْن کی ڈیل صرف زبانی ہی تھی مگر وہ ذبان کے پکے ہونے کے سبب انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ فلم کا معاہدہ قائم رکھا اور عاشقی 2 کی پیشکش قبول نہیں کی، حالانکہ انہیں فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی جانب سے بار بار آفر سے متعلق سوچنے کے بارے میں بھی کہا گیا تھا۔عمران عباس کا شو کے دوران کہنا تھا کہ وہ ذبان کے بہت پکے انسان ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایک بار جو ذبان کسی کو دے دی جائے تو پھر معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر