پیپلزپارٹی نے اعتماد توڑا، وہ بحال کرے ورنہ راہیں جداہی ہیں،شاہدخاقان عباسی

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں واپس لانے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے،جس نے اعتماد توڑا ہے وہ اعتماد بحال کرے ورنہ راہیں جدا ہیں، پیپلز پارٹی اور اے این پی اس وقت پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں، نیب نے آج پاکستان کو مفلوج کر دیا ہے، اس کی وجہ سے پاکستان کو ناقابلِ یقین حد تک نقصان پہنچا رہا ہے،سینکڑوں ارب روپے کی حکومتی کرپشن کے کیس نیب کو نظر نہیں آتے۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایل این جی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ یہ یاد نہیں ہے کہ اس کیس میں کتنے سال اور پیشیاں ہوچکی ہیں،مطالبہ کیا ہے کہ کیمرے لگا کر کیس کی سماعت کریں تاکہ عوام کو نیب کی حقیقت پتہ چلے اور دیکھ سکیں کہ کون سی کرپشن کی ہے۔ نیب سے متعلق شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ یہ وہ ادارہ ہے جس نے آج پاکستان کو مفلوج کر دیا ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان کو ناقابلِ یقین حد تک نقصان پہنچا رہا ہے۔سینکڑوں ارب روپے کی حکومتی کرپشن کے کیس نیب کو نظر نہیں آتے۔ آزاد کشمیر انتخابات پر شاہد خاقان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن ملتوی کروانے کیلئے این سی او سی نے خط لکھا ہے جو ایک ملی بھگت ہے۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ دھاندلی کیلئے این سی او سی کا الیکشن سے کیا تعلق ہے۔ شاہد خاقان نے این سی او سی کا آزاد کمشیر کا الیکشن ملتوی کرنے کا خط واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جو گلگت بلتستان میں ہوا ہے وہ ہی تاریخ آزاد کشمیر میں دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پوری مشینری کی کوششوں کے باوجودہ پاکستان مسلم لیگ نون کا ایک بندہ بھی نہیں توڑ سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں دھاندلی کرکے دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے اور ہندوستان کے سامنے کیا پوزیشن ہوگی۔آزادکشمیر میں جب الیکشن چوری ہوگا تو کشمیر پر موقف میں کیا حیثیت رہ جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان میں ، گلگت بلتستان میں کورونا کے دوران الیکشن نہیں ہوئے؟ امن کی باتیں کررہے ہیں لیکن پہلے ووٹ کو توعزت دیں۔ کشمیر پر موقف کمزور ہوگیا تو اِس کی تلافی کون کرے گا۔ اپوزیشن اتحاد سے متعلق شاہد خاقان نے کہا کہ جس نے اعتماد توڑا ہے وہ اعتماد بحال کرے ورنہ راہیں جدا ہیں۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی اس وقت پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر