بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، بلاول بھٹو

کراچی(نیشنل ٹائمز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، پاکستان میں 21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کررہی ہے، پی ٹی آئی کی معاشی بدحالی کو معاشی ترقی بنا دینے سے عوام کی قسمت نہیں بدلے گی، عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو پاکستان کے عوام مسترد کرچکے ہیں ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا پی ٹی آئی کیوں خیبرپختونخوا کے اعلی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کررہی ہے؟ شرح غربت 40 فیصد تک ہونے کا اندازہ تشویشناک صورتحال کی جانب اشارہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا، ایسے میں فراڈ معاشی ترقی کی باتیں عوامی غم و غصے کو مزید بھڑکارہی ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ عمران خان کے اسٹیٹس کو کو توڑا جائے، معاشی مسائل سے ناواقف عمران خان نے اقتدار تو ہتھیا لیا مگر انہیں اب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر