کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں قیام امن کا خواہاں ہے، عالمی برادری کے بامعنی تعاون سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور کمانڈنٹ سٹاف کالج میجر جنرل عامر احسن نواز نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ کیا اور سٹاف کورس کرنے والے افسران سے خطاب کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں قیام امن کا خواہاں ہے۔ دیرپا امن دیرینہ تنازعات کے حل پر ہے۔ عالمی برادری کے بامعنی تعاون سے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، پیچیدہ چیلنجنز سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ عزم درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے، جامع مربوط قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی و استحکام ممکن ہو گا۔
پاکستان جنوبی ایشیا میں قیام امن کا خواہاں ہے، عالمی برادری کے بامعنی تعاون سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں



