اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے وزارت خارجہ کے زیر اہتمام، یو این ڈی پی، اربن اینوویشن، اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے “سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس سال پاکستان” ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن “کی عالمی سطح پر میزبانی کر رہا ہے۔اس سال ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے نکالی جانے والی سائیکل ریلی کا تھیم” پیڈل فار اے گرین پاکستان “رکھا گیا ہے۔ اس سائیکل ریلی کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں۔مشیر موسمیاتی تبدیلی آمین اسلم خان، وزیر مملکت ،پارلیمانی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ،یو این ڈی پی کے سربراہ کنوٹ آٹسبی اور مختلف ممالک کے سفراء نے شرکت کی۔زارتِ خارجہ کے افسران کی کثیر تعداد کی سائیکل ریلی میں شرکت۔سائیکل ریلی “ڈی چوک اسلام آباد سے دفتر خارجہ تک نکالی جا رہی ہے۔میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد سائیکل ریلی کی کوریج کیلئے ڈی چوک پر موجود ہے۔ ریلی کے انعقاد سے قبل، ریلی میں شامل مختلف ممالک کے سفراء نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے پاکستان کی سنجیدہ اور موثر کاوشوں کو سراہا۔
وزارت خارجہ کے زیر اہتمام، یو این ڈی پی، اربن اینوویشن، اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے “سائیکل ریلی کا انعقاد



