اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔دوران ملاقات علاقائی سلامتی کی صورتحال ، قومی بیانیے کی مثبت تشہیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔فواد چوہدری نے فلسطین میں مظالم رکوانے کیلئے،سفارتی امن مشن کی کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی ۔وزیر خارجہ نے آگاہ کیا کہ دورہ ء عراق کے دوران عراق کی سیاسی قیادت سے ہونیوالی ملاقاتیں بہت سود مند رہیں۔میں نے انہیں اقتصادی تعاون اور دو طرفہ روابط میں اضافے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے وژن سے آگاہ کیا ۔ عراقی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کا عندیہ خوش آئند ہے۔پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات، فواد حسین چوہدری نے مقامی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور قومی بیانیے کی مثبت تشہیر کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات



