کہا جاتا ہے روزانہ ایک سیب کھانا آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ سیب پر تازہ تحقیق کے نتائج جان کر آپ بھی مان جائیں گے

برلن(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ روزانہ ایک سیب ڈاکٹر کو آپ سے دور رکھ سکتا ہے۔ اب جرمنی کے سائنسدانوں نے بھی نئی تحقیق میں اس مقولے کی تصدیق کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس تحقیق کے نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ سیب میں ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو دماغی افعال کو بہتر بناتے اور الزیمرز ڈیزیز (Alzheimer’s disease) جیسی اعصابی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔جرمنی کے شہر بون میں واقع جرمن سنٹر فار نیوروڈی جنریٹو ڈیزیز(German Centre for Neurodegenerative Diseases)کے سائنسدانوں نے مزید بتایا کہ ”سیب میں پائے جانے والے کیمیکلز دماغ میں نئے نیورانز کی پیداوار اور بڑھوتری کا سبب بنتے ہیں، جس سے آدمی کی سیکھنے ، سمجھنے اور یادداشت کی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔ “ رپورٹ کے مطابق یہ فوائد سیب کے چھلکے اور گودے دونوں میں پائے گئے تاہم تحقیق میں جوس کی شکل میں سیب کو استعمال کرنے کا ایسا کوئی فائدہ سامنے نہیں آیا۔



  تازہ ترین   
بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ
ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور
خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل
موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر