کویت نے 10 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کھولنے کا اعلان کر دیا

کویت سٹی(نیشنل ٹائمز)کویت نے 10 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کویتی وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ملاقات میں ہوا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کویتی وزیراعظم سے ویزا بحالی پر بات چیت کی جبکہ انھیں وزیراعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے تحت کویتی ویزا بھی جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ میڈیکل اور آئل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے آن لائن ویزا کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔اعدادوشمار کے مطابق سال 2010ء تک ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی کویت میں موجود تھے جبکہ 2011ء میں ویزوں پر پابندی کے بعد محض تین ہزار لوگ اس خلیجی ملک جا سکے ہیں۔اس اہم اعلان کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کویتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان کیساتھ پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔ باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی بھائی چارہ اور محبت ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں۔ پاکستانی خاندانوں اور کاروباری طبقے کو کویتی ویزا بندش سے بے پناہ مسائل درپیش تھے۔ کویت کی اولین ترقی میں ہمارے کارکنوں کا بہت اہم کردار ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے جبکہ کاروباری ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر