طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار 4000 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا،بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاوں پرکھڑا کرنے کی اس کوشش میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا، ایک طویل مدت کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4000 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاوں پرکھڑا کرنے کی اس کوشش میں بھرپور حصہ ڈالا ہے، اس کے علاوہ گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی، زرعی معیشت میں 1100ارب روپے منتقل ہوئے، اس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا، ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے جب کہ کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ 27 مئی کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 2.21 ارب شیئرز کی خرید و فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے، سوال یہ ہے کہ کیا اس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر