بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کی امن کیلئے کوششو ں کا اعتراف22 کروڑ پاکستانیوں کے موقف کی جیت ہے،گورنر پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کی امن کیلئے کوششو ں کا اعتراف وزیر اعظم عمران خان ‘افواج پاکستان اور 22کروڑ پاکستانیوں کے موقف کی جیت ہے‘اگر بھارت خطے میں مکمل امن چاہتا ہے تو کشمیر میں جاری دہشت گردی بند کر کے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر ے‘افواج پاکستان 22 کروڑ پاکستانیوں کا فخر ہے‘قومی دفاعی اداروں پر تنقید کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہی ملک میں امن آیا ہے۔اتوار کے روز گور نر ہائوس لاہور سے جاری اپنے بیان میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہر پاکستانی کو سب سے پہلے ملکی و قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے قومی اداروں کی مضبوطی ہی اصل میں پاکستان کی مضبوطی ہے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہونگے ہر پاکستانی اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ متحد کھڑ اہے اور ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج موجود ہے جو ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جو لوگ دفاعی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں قوم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الحمد للہ آج ہر شعبے میں پاکستان درست سمت میں گامزن ہو رہا ہے ہم سب نے ملکر پاکستان کے دفاعی سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنانا ہے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط اور خوشحال ہوگا او ر ملک میں مکمل امن و استحکام آئے گا اور موجودہ حکومت پہلے دن سے اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ گور نر پنجاب نے بھارتی آر می چیف کی جانب سے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کے اعتراف پرکہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں خطے میں امن کے لیے پاکستان نے جو قر بانیں دیں ہیں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی اور صرف بھارتی آرمی چیف ہی نہیں عالمی ادارے بھی پاکستان کی امن کے لیے کوششوں کا اعتراف کر رہے ہیں مگر جب تک کشمیر میں بھارتی افواج اپنی دہشت گردی ختم نہیں کرتی اس وقت خطے میں مکمل امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا اس لیے بھارت کو چاہیے وہ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر ے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر