پاکستان عراق میں موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ کرنے کا خواہش مند ہے،شاہ محمود قریشی

بغداد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان عراق میں موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ کرنے اور زائرین کے لیے میڈیکل سینٹر اور پاکستان ہاؤس کے قیام کا خواہش مند ہے۔عراق کے سرکاری دورے کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عراقی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور مستقبل میں ساتھ چلنے کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنے چلے ہیں کیونکہ 39سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ ’ میری عراقی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان کی صورت حال اور خطیکی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی‘۔وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’عراق تیل کے ذخائرسیمالامال ملک ہے،ہم عراق میں موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ عراقی حکام سے شعبہ? صحت (ہیلتھ سیکٹر) میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔اْن کا کہنا تھا کہ ’عراق کی قیادت پاکستان کی اہمیت کوسمجھتی ہے‘۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزارتِ خارجہ پاکستان سے ا?نے والے زائرین کے لیے عراق میں پاکستان ہاؤس اور میڈیکل سینٹر کے قیام کی خواہش مند ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر