آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں ،2018 میں مسلم لیگ (ن)نے اقتدار چھوڑا تو پاکستانی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر تھا ،عمران نیازی کی 3 سال کی حکومت میں معیشت کا یہ حجم 296 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے ،پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی ہے ۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)حکومت کے آخری سال 2017-18 میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی ۔ 2020-21 میںیہ کم ہوکر 1431 ڈالر پر آگئی ہے۔پی ٹی آئی کے تین سال میں فی کس آمدنی میں 8 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تاریخ میں پہلی بار 3 سال میں ہمارا جی ڈی پی ڈالرز میں کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مدت مکمل کی تو پاکستان میں 35 لاکھ بے روزگار رہ گئے تھے ۔پی ٹی آئی نے 3 سال میں اضافی 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا ۔آج ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 85 لاکھ ہوچکی ہے۔ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 15 فیصد پر ہے ۔گزشتہ تین سال میں غیرہنرمند محنت کشوں کی آمدن میں 18 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے ۔ہم نے 5 سال میں شرح نمو 2.8 سے 5.8 فیصد پر پہنچائی ۔افراط زر یا مہنگائی 11.8 سے کم کرکے 3.8 فیصد پر لائے ۔ٹیکس آمدن1946 سے دوگنا کرکے 3900 ارب کی۔3 سال میںپی ٹی آئی کی ٹیکس وصولی جی ڈی پی کے تناسب سے کم ہورہی ہے ۔ہر سال اضافی ٹیکس لگانے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت ٹیکس وصولیوں میںپیچھے ہے ۔شہبازشریف نے کہا ہماری حکومت ختم ہونے پرجی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس 13 فیصد تھا جس میں تین سال میں 10.9 فیصد کمی آئی ہے۔ فواد چودھری صاحب عوام آپ سے مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگنڈا سننا نہیں چاہتی ،سرکس بندکریں،مریم اورنگزیب کا جواب اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب عوام آپ سے مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگنڈا سننا نہیں چاہتی سرکس نہ کریں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے مریم او رنگزیب نے کہا سرکس اور تماشہ بند کریں ،ملک کو بتائیں آئی ایم ایف کو بجٹ بنانے کی اجازت کیوں دی؟۔ترقی کی شرح 5.8 سے منفی 0.4 فیصد، مہنگائی 3 فیصد سے 17 فیصد کیسے ہوئی؟۔ مطیع اللہ ، اسد طور اور ابصار عالم پہ حملہ کس نے کیا؟ ۔عوام کو بتائیں کہ آپ بطور وزیرِ اطلاعات پاکستان میں آزادی رائے کا قتلِ عام کرنے جا رہے ہیں ۔کشمیر کا سودا کیوں کیا؟۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں تقسیم کا پراپیگنڈہ کر کے عوام دشمن بجٹ ،اپنی کرپشن اور نالائقی سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر