کشمیری عوام جانتے ہیں کہ صرف پیپلزپارٹی نے ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھرپور آواز بلند کی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ کے ساتھ آئندہ انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام سمجھتے ہیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیریوں کی موثر اور پراثر آواز ہیں۔ ایک بیان میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ کشمیری عوام جانتے ہیں کہ صرف پیپلزپارٹی نے ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھرپور آواز بلند کی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لئے عالمی سطح پر رائے عامہ ہموار کی۔ صدر آصف علی زرداری کی زیر قیادت حکومت نے عالمی سطح پر کشمیر کاز کو اولین ترجیح رکھی مگر پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد کشمیر کے مسئلے کو سرد خانے کی نظر کیا گیا۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب مودی نے کشمیر پر جارحیت کرکے بھارت کا حصہ بنایا تو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مظفرآباد پہنچ گئے اور عید وہاں منائی ۔ کوئی کیسے بھول سکتا ہے کہ جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظفرآباد پہنچے تو عین اسی وقت عید کی رات پیپلز پارٹی کی رہنما مسز فریال تالپور جو ہسپتال میں زیر علاج تھیں کو زبردستی جیل بھیج کر کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری صدر یا بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوتے تو مودی کو منہ توڑ جواب ملتا۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ وقت پر انتخابات آزاد کشمیر کے عوام کا حق ہے کسی بھی بہانے کی آڑ میں آزاد کشمیر کے انتخابات ملتوی کرنا کشمیری عوام کے جمہوری حق پر شبخون ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر