فیصل ایدھی کی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، فلسطین کے حوالے سےسفارتی مشن کی کامیابی پر مبارکباد دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور ممتاز سماجی شخصیت فیصل ایدھی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ فیصل ایدھی نے نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم رکوانے کیلئےسرانجام دیے گئے امن سفارتی مشن کی کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔جب تک فلسطین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل نہیں ہو جاتا، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ وزیر خارجہ سیز فائر کے بعد مظلوم فلسطینیوں کی بحالی کیلئے ادویات و دیگر امدادی سامان جلد بھجوانے کے خواہشمند ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن، کی مسکین اور مظلوم افراد کی بے لوث مدد اور انسانیت کیلیے گرانقدرخدمات قابلِ ستائش ہیں ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر