سائرہ یوسف کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کو بھا گیا‘ حسینائوں کی ملکہ قراردیدیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف اداکارہ و ماڈل  سائرہ یوسف کے برائیڈل فوٹو شوٹ  پر مداحوں نے ان کو حسینائوں  کی ملکہ قرار دیدیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر جاری متعدد پوسٹ میں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔پوسٹس میں اداکارہ نے دلہن بنے سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ایک کالے لباس میں بھاری بھرکم جیولری کے ساتھ بھی تصویر جاری کی۔اداکارہ نے ڈیزائنر سارہ شاہ جہان کیلئے اپنا یہ شوٹ کروایا جسے پسند کرنے والوں میں ان کے مداحوں سمیت معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔گلوکارہ آئمہ بیگ نے سائرہ یوسف کی تصویر پر کمنٹ میں کہا کہ آپ بے حد دلکش و دل نشین ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ان کا یہ شوٹ تو انتہائی دلکش ہے۔مداح بھی اداکارہ کی خوبصورتی کو سراہنے میں پیچھے نہ رہے اور کہا کہ آج تو ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد انسٹاگرام کو بھی خود پر رشک آرہا ہوگا۔سائرہ کے مداحوں نے ان کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے انہیں ملکہ بھی قرار دیا ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر