ارمینا رانا نے ناقدین کو کھری کھری سنا دیں‘تبلیغی صفحات پرواپس جانے کا کہہ دیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) اداکارہ ارمینا رانا خان نے سوشل میڈیا پرخود پرتنقید کرنے والوں کومشورہ دیا ہے کہ اگر وہ ان کی پسند سے نالاں ہیں تو فالو کرنا چھوڑ دیں۔ارمینا نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا مجھے سمجھ نہیں آتی کہ قوم پرست، دائیں بازو والے اور مذہبی جنونی مجھے لیکچرکیوں دیتے ہیں، میں آخری بار واضح کررہی ہوں کہ میں آپ کی نمائندگی نہیں کرتی۔ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے ۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کیلئے وہ سب کچھ کریں گی جو ان کے خیال میں کرنا چاہیے، لیکن یہ برداشت نہیں کریں گی کہ لوگ ان پر اپنے خیالات مسلط کریں۔ ان کا یہ سفرصرف اور صرف خیر خواہوں اور مداحوں کے لئے ہے۔اب ایک ہفتہ بعد اداکارہ نے اپنی ٹانگ پربنے ٹیٹو سے متعلق کیے جانے والے تبصرے کا جواب اس تصویرکے ذریعے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیٹوز کے بعد اب کھوپڑی بنوائوں گی۔ایک اور ٹویٹ میں ارمینا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو اپنے تبلیغی صفحات پرواپس جانے کی ہدایت کرتے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر رپورٹ کریں۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر