لاہور میں پولیس افسران نے رشوت لیکر پولیس چوکی بیچ ڈالی، آئی جی پنجاب انعام غنی نے کرپشن میں ملوث دونوں افسران کومعطل کردیا

لاہور(نیشنل ٹائمز ) ٹاون شپ میں سبزی منڈی چوکی پرقبضے میں ملوث پولیس افسران کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی۔ ایس پی سکیورٹی سردار موارہن نے 5 ماہ بعد پولیس چوکی پرقبضہ کروانے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی اور آئی جی پنجاب کوارسال کردی۔ انکوائری میں ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ اور ایس ایچ او ابرارشاہ کوگناہ گارقراردیدیاگیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے کرپشن میں ملوث دونوں افسران کومعطل کردیا۔ ایس پی سکیورٹی سردارموارہن نے کہا کہ دونوں پولیس افسران نے ملی بھگت سے پولیس چوکی پرقبضہ کروایا، دونوں پولیس افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کیلیے فیصلہ کیاگیاہے، چوکی پرقبضہ کروانے میں ایل ڈی اے کے عملے ملوث ہونے کے شواہدبھی ملے ہیں، ایل ڈی اے کے افسر اکرم سعیدنے پولیس چوکی کے جعلی دستاویزات تیارکئے۔سردارموارہن نے رپورٹ میں کہا کہ اکرم سعید سے متعلق ایل ڈی ایحکام کوانکوائری رپورٹ بھجوادی گئی ہے۔ ڈی ایس پی ذوالفقاربٹ اورایس ایچ اوابرارشاہ کونوکری سے برخاست کئے جانے کاامکان ہے۔ دونوں نے رشوت کی بھاری رقم لیکرپولیس چوکی پرائیوٹ افرادکوبیچ دی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر