پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے کسی کو کوئی ائیر بیس نہیں دی جا رہی، شیخ رشید احمد

کراچی (نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام ادارے ایک لائن لینتھ پر کام کر رہے ہیں ، کچے کے علاقے سے ڈاکوں کا خاتمہ کر دیں گے ،وفاق گورنر راج یا کسی بھی دوسرے طرقے سے سندھ میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا،طے ہوا ہے صوبہ اور مرکز مل کر ڈاکوں کا خاتمہ کرے گا ، سندھ حکومت کی صوابدید ہے جہاں چاہے رینجرز استعمال کر سکتے ہیں ، سندھ پولیس کو جس طرح کے اسلحے کی ضرورت ہو گی ہم فراہم کریں گے ، کچے کے علاقے میں بعض ایسے لوگ ہیں جن کی سیاسی دلچسپی ہے ، ناردا میں کرپٹ لوگوں کے خلاف کراچی میں جھاڑو پھیریں گے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے کسی کو کوئی ائیر بیس نہیں دی جا رہی ، عمران خان کی موجودگی میں کسی کو کوئی فوجی اڈا نہیں دیا جائے گا، افغانستان میں امریکا ، روس چین اور پاکستان متفقہ مکینزم رکھیں گے ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ایک لائن پر ہیں کہ کچے کے علاقے میں ڈاکو راج کا خاتمہ کیا جائے، امن صوبہ سندھ اور وفاق کا مشترکہ مسئلہ ہے، سندھ کے مسائل کے حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے ایک لائن پر ہیں کہ کچے کے علاقے میں ڈاکو راج کا خاتمہ کیا جائے ، سندھ پولیس کو جس قسم کا اسلحہ درکار ہوگا وہ انہیں دیا جائے گا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے ساتھ مل کر ڈاکو راج کا خاتمہ کیا جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کو جو بھی تحفظات ہیں ان سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کروں گا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اور کوشش ہے کہ اگلے الیکشن میں بھی عمران خان کی حکومت آئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نہ کوئی گورنر راج ہے نہ وزیراعظم مرکز کی طرف سے سندھ میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بچپن سے اچھے تعلقات ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر