انسانی حقوق کونسل کو غلط کو درست کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل کو غلط کو درست کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کونسل فلسطینیوں کے زندہ رہنے اور استصواب رائے سمیت بنیادی حقوق کے عملی نفاذ کو یقینی بنائے اور بین الاقوامی انکوائری کے ذریعے جارحیت کے مرتکب ظالم کا مواخذہ کرے۔جمعرات کو مشرقی یروشلیم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اعلی ترین ادارے سے منسلک یہ کونسل انسانی حقوق اور انسانی عظمت و وقار کے تحفظ کی پاسدار ہے۔ 70 ممالک کی درخواست پر منعقدہ یہ نشست اس اہم اختیار کو بروئے کار لانے کی مشق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہفتے کی اسرائیلی وحشیانہ جارحیت سے فلسطین کے عوام نے اپنے حقوق اور وقار پر ایک بار پھربہیمانہ حملوں کا سامنا کیا۔ گذشتہ سات دہائیوں سے غیرقانونی قبضے کا شکارفلسطینیوں پر مسلسل پرتشدد جبر واستبداد چار پہلووں کا مرکب ہے۔ اول ، عام شہریوں کی مسلسل شہادتیں جو خواتین اوربچوں سمیت بلا تخصیص ہر کمزورکو متاثرومجروح کررہی ہیں۔دوم ، اسرائیلی آبادکاری کی جاری سرگرمی کو طاقت اور تشدد سے قبضہ بڑھانے کا محرک و ذریعہ بنا لیا گیا ہے۔سوم ،گھروں، ہسپتالوں اور سکولوں کا بلا تخصیص انہدام فلسطینیوں کی تکالیف کو ناقابل بیان حد تک بڑھا چکا ہے۔چہارم،بار بار کی جبری نقل مکانی سے لوگ اپنی ہی سرزمین میں پناہ گزین بنا دئیے گئے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف دوہفتے کی جارحیت سے اسرائیل کے اندر فلسطینیوں پر گروہی ونسلی تشدد کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔ایسے تشدد پر چشم پوشی سے تکبر اور سزا سے استثنیٰ ہی جنم لیتا ہے۔ سیاسی مفادات کی خاطر ظالم اور مظلوم کے درمیان برابری کا جھوٹا موازنہ پیدا کرنا صریحاغلط اور اخلاقی طورپر قابل مذمت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کونسل کو غلط کو درست کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کونسل فلسطینیوں کے زندہ رہنے اور استصواب رائے سمیت بنیادی حقوق کی عملی تنفیذ یقینی بنائے اور بین الاقوامی انکوائری کے ذریعے جارحیت کے مرتکب ظالم کا مواخذہ کرے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال کے تقاضوں کے مطابق کونسل کی سفارشات اور فیصلوں کی حمایت کرے گا۔ ہم دیگر پر بھی زور دیں گے کہ وہ بھی ایسا ہی کریں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر