عمران خان اسی رفتار سے قرض لیتے رہے تو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،بلاول بھٹو

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قرضوں پر ملکی معیشت چلانے سے آنے والی نسلوں کیلئے مشکلات ہوں گی، عمران خان اسی رفتار سے قرض لیتے رہے تو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلا کر نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، سخت شرائط پر قرضہ آئندہ حکومتوں کیلئے بھی مسائل پیدا کرے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے قرض دینے والے ممالک کو سونپ دئیے گئے، صرف اس سال 35 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب ڈالر کا قرضہ لیا، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی قرضے 95 ارب ڈالر سے بڑھ گئے، قرضے 21 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 116 ارب ڈالر ہوچکے ہیں، اپنی نااہلی سے واقف ہونے کے باوجود عمران خان نے صرف اپنی انا کی تسکین کیلئے پاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کر دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر