ریکو ڈک کیس میں برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آخری وقت تک پاکستان کا دفاع کریں گے،وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ریکو ڈک کیس میں برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آخری وقت تک پاکستان کا دفاع کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فروغ نسیم نے کہا کہ برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد پی آئی اے کے منجمد تمام اثاثے ریلیز ہوگئے ہیں۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ پوری قوم، وزیر اعظم سمیت سب کو ریکوڈک کیس میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کو بھرپور کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت آئی تو حکومت کو بہت سے مسائل کا سامنا تھا، ساڑھے 6 بلین ڈالر جرمانے کا سامنا تھا، لڑکھڑاتی معیشت سمیت بہت سے بین الاقوامی کیسز کا بھی سامنا تھا۔فروغ نسیم نے کہا کہ کامیابی کے لیے سب نے بہت محنت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر میری سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنائی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان نے اس کیس میں ذاتی دلچسپی لی ہے ، امریکی اور برطانوی وکلا سے مشاورت کی، موجودہ اور سابق اٹارنی جنرل کا کردار بھی اہم تھا، احمد عرفان کا کردار بہت اہم تھا، احمد عرفان کے لیے ستارہ امتیاز کی تجویز دی ہے ، ائیر مارشل ارشد ملک نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ٹیتھیان کمپنی کو بھی بتایا گیا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے، موجودہ حکومت میں نہ کوئی پیسہ کھائے گا، نہ کھانے دے گا، پاکستان دعاؤں کا نتیجہ ہے، پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا اور ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بی وی آئی عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں سب اثاثے ہمیں مل گئے، ابھی بھی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کیس میں بھرپور طریقے سے ملک کا دفاع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت قانون جو کام کرتی رہی وہ ایک دن میں نہیں ہوااس میں بہت محنت کی گئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں سب اثاثے ہمیں مل گئے ہیں ہم انہیں استعمال اور فروخت بھی کر سکتے ہیں ۔وفاقی وزیر فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان کو اب بھی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر