خدا کا واسطہ ہے صبح صبح اٹھ کر نوازشریف، شہبازشریف، پی ڈی ایم کو یاد نہ کیا کریں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق نااہل اور چور حکومت کا مسئلہ شہبازشریف کا عشائیہ ، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم ہے عوام کا مسئلہ آٹاچینی بجلی گیس دوائی چوری ، معیشت کی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی ہے عوام کا مسئلہ چوروں نالائقوں، نااہلوں ، کارٹلز، مافیاز ،کمشن خوروں اور ٹاوٹوں سے چھٹکارا ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں ترجمان (ن) لیگ نے کہاخدا کا واسطہ ہے صبح صبح اٹھ کر نوازشریف، شہبا زشریف،پی ڈی ایم کو یاد نہ کیاکریں، عوام کی تکالیف دیکھیں غیرمعیاری نااہل اور چور حکومت صرف عمران خان کے معیار پر پورا اتر سکتی ہے تاریخی بے روزگاری ، مہنگائی اور تاریخی قرض عمران خان کے معیار پر پورا اتر سکتا ہے منفی 0.4 فیصد شرح ترقی اور 17 فیصد مہنگائی صرف عمران صاحب کے معیار پر پورا اتر سکتی ہے نوازشریف، شہبازشریف کو تو عوام ہر روز صبح دوپہر شام رات یاد کرتی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر