نیب لاہور کی اہم کارروائی: جعلی ڈی جی نیب سکھرگرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو (نیب)، لاہورنے متعدد شکایات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈی جی نیب ملزم میاں محمد فیاض کو جوہر ٹاؤن، لاہور سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم میاں محمد فیاض مبینہ طور پر ڈی جی نیب سکھر کا نام استعمال کرتے ہوئے مختلف سرکاری آفیسران و عہداران کو من پسند کام نکلوانے کیلئے ناجائز دباؤ ڈالتا رہا۔ نیب کو موصول ہونیوالی اطلاعات کیمطابق ملز م غیر قانونی طور پر مختلف سینئر پولیس آفیسران، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ کے علاوہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی اپروچ کرتا رہا۔ علاوہ ازیں ملزم کیخلاف موصول شکایات کیمطابق ملزم میاں محمد فیاض متعدد مرتبہ سیاسی رہنماؤں کا نام استعمال کرتے ہوئے بھی اپنے کام نکلواتا رہا۔ نیب کوموصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر قومی احتساب بیورو، لاہورنے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزم میاں محمد فیاض کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 44لاکھ کیش کے علاوہ آتشی اسلحہ بھی بر آمد کروایا گیا ہے۔نیب لاہور نے ملزم میاں محمد فیاض کو گرفتاری کے بعدمعزز ا حتساب عدالت لاہور کے روبرو پیش کیا۔معزز ا حتساب عدالت لاہورنے ملزم کا 8روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کیا۔نیب نے ملزم میاں محمد فیاض کیخلاف قانون کے مطابق تحقیقات کاآغاز کر دیا۔ یہ امر قابل ذکرہے کہ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب انٹیلی جنس ونگ اب تک 10ایسے افراد کو گرفتار کر چکا ہے جو کہ نیب کا نام استعمال کرتے ہوئے جعلی نیب افسر بن کر مختلف لوگوں کو لوٹتے تھے۔ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہو کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ نیب عوام کو ان کے بہترین مفاد میں ایک بار پھر آگاہ کرتاہے کہ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی واضع ہدایات ہیں کہ نیب کا کوئی آفیسر کسی کیس کی انکوائری و انویسٹی گیشن کے دوران کسی ملزم یا ادارے سے فون پر رابطہ نہیں کرے گا بلکہ قانون کیمطابق سرکاری مراسلہ کے ذریعے متعلقہ شخص اورادارے سے رابطہ کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں کسی بھی شکایت کی صورت میں ترجمان نیب سے معلومات کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر