صدر فیڈریشن ناصر حیات مگوں اور سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیئے!!

بجٹ 2021 کی تیاری کے سلسلے میں فیڈریشن کی ممبران ایسوسی ایشنز کے قائدین کی وزیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت رزاق داؤد، وزیر صنعت خسرو بختیار، چیئرپرسن نیشنل ٹیرف کمیشن مس روبینہ اطہر، ممبر ایف بی آر سے یکے بعد دیگرے ملاقاتیں جاری !!

صبح سے شام تک جاری ان ملاقاتوں میں صدر و سینئر نائب صدر فیڈریشن کے ہمراہ متعلقہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے حکومتی اعلیٰ سطحی وفد کو اپنے اپنے سیکٹرز کے بارے تحفظات اور بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیالات کیا!!

جناب شوکت ترین، رزاق داؤد, خسرو بختیار و دیگر حکومتی افسران نے بجٹ کے متعلق فیڈریشن کے فعال اور متحرک کردار پر صدر ناصر حیات مگوں اور سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب و ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور مثبت و قابل عمل تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اب تک صدر ناصر حیات مگوں اور سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم کی قیادت میں درج ذیل سیکٹرز کی ایسوسی ایشنز کے قائدین کے وزراء و حکومتی مشینری سے اجلاس ہو چکے ہیں!!

پاکستان ٹائرز امپوٹرز و ڈیلرز ایسوسی ایشن۔

پاکستان ٹی Tea ایسوسی ایشن۔

پاکستان سپئیر پارٹس امپورٹرز و ڈیلرز ایسوسی ایشن۔

انٹرنیشنل فریٹ فاروڈر و شپنگ ایسوسی ایشن۔

پاکستان ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن۔

پاکستان آرٹیفیشل لیدر ایسوسی ایشن۔

پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن۔

پاکستان ریٹیل و چین سٹورز ایسوسی ایشن۔

پاکستان ریسٹورانٹ و ہوٹلز ایسوسی ایشن

بجٹ مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ھے، اگر کوئی اور بھی ممبرز ایسوسی ایشن بجٹ کے سلسلے میں حکومتی مشینری سے ملاقات ضروری تصور کرتے ہیں تو وہ فوری طور پر سیکرٹری جنرل ہیڈ آفس کراچی،یا متعلقہ ریجنل آفسس سے رابطہ کریں۔

محمد علی میاں
چیئرمین کوآرڈینیش,



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر