لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کے تحائف کی خفیہ نیلامی غیر آئینی قرار دیدی

لاہور (نیشنل ٹائمز ) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کے تحائف کی خفیہ نیلامی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ عدالت نے تحائف فروخت کرنے کیلئے حکومت کو نئے رولز بنانے کی ہدایت کر دی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سخت ریمارکس دیئے اور کہا کہ تحائف کی نیلامی کا طریقہ واضح طور پر آئین کی دفعہ 25 کی خلاف ورزی ہے۔ چیف جسٹس قاسم خان نے سماعت کے دوران کئی سوالات بھی اٹھائے۔ سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا نیلامی کے اس عمل کو آئین سپورٹ کرتا ہے ؟ کیا اس میں پیپرا رولز پر عمل ہو جاتا ہے ؟ کیا پالیسی بنیادی حقوق اور پیپرا رولز کے خلاف جا سکتی ہے ؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیا کہ نیلامی کے لیے اشتہار دیا گیا یا نہیں، یا صرف افسران کو خطوط لکھے گئے، یہ تحائف صرف بیوروکریٹس کو دیئے جا رہے ہیں، کیا باقی یہاں کیڑے مکوڑے رہتے ہیں؟۔ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ دو ریاستوں کی اہم شخصیات کے مابین گفٹ دیئے جاتے ہیں تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ شخصیات کا نہیں بلکہ ریاست کا ریاست کو گفٹ ہوتا ہے، افسوس اس بات پر کہ کروڑوں کی چیز کوڑیوں کے بھا فروخت کر دی جاتی ہے۔ بعدازاں عدالت نے نیلامی روکنے کے لئے دائر کی گئی درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر