ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد جاں بحق،اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 35 ہزار 577، سندھ میں 3 لاکھ 10 ہزار 557، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 187، بلوچستان میں 24 ہزار 638، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512، اسلام آباد میں 80 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 852 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 28 لاکھ 84 ہزار 544 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 726 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 23 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 723 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 92 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 839، سندھ میں 4 ہزار 936، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 970، اسلام آباد میں 746، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر