شہبازشریف روانگی معاملہ، سپر یم کورٹ نے ہائیکورٹ سے ریکارڈ طلب کر لیا ، مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپر یم کورٹ نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیس میں ہائیکورٹ سے ریکارڈ طلب اور مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ بادی النظر میں حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی توہین کی، حکومتی اداروں نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اقدام کیا۔ تفصیلات کو سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے دینے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ شہباز شریف کی درخواست پر ہائی کورٹ کی 7 مئی کی مہر لگی ہے، جس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ مہر کے حساب سے تو درخواست دائر بھی اسی دن ہوئی جب حکم دیا گیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اتنی جلدی میں سارا کام کیسے ہو سکتا ہے؟ انتہائی ارجنٹ درخواست پر چیف جسٹس کی باقاعدہ تحریر ہوتی ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ شہباز شریف نے ہائی کورٹ سے درخواست واپس لے لی ہے، درخواست واپس ہونے پر وفاق کی اپیل کیسے سنی جا سکتی ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست واپس لینے کے حکم میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا، شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست زیرالتوا ہے، توہین عدالت درخواست کے ذریعے بیرون ملک روانگی کے فیصلے پر عمل کرایا جا سکتاہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ حکومتی اداروں نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اقدام کیا، بادی النظر میں حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی توہین کی۔ شہباز شریف رکن پارلیمان اور اپوزیشن لیڈر ہیں، تمام اراکین اسمبلی کا احترام ہے ، کیا شہباز شریف کو کوئی میڈیکل ایمرجنسی تھی جو اتنی جلدی سماعت ہوئی؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ شہباز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت مسترد ہوئی تھی، ایسا کوئی ریکارڈ نہیں کہ شہباز شریف کو ایمرجنسی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے تو وفاق کا موقف بھی نہیں سنا، بلکہ یکطرفہ حکم دے کر عملدرآمد کے لئے بھی زور دیا گیا،شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر قابل احترام ہیں لیکن انصاف قانون کے مطابق ملنا چاہیے۔ اٹارنی جنرل کا موقف سننے کے بعد سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لی، سپر یم کورٹ نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیس میں ہائیکورٹ سے ریکارڈ طلب اور مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر