اسد عمر کو اگر معیشت کا پتہ ہوتا تو وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ ہوتے، شازیہ مری کا چھکا

کراچی(نیشنل ٹائمز) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزشازیہ عطا مری نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کو اگر معیشت کا پتہ ہوتا تو وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ ہوتے۔ عمران نیازی کی نالائقی کو چھپانے کے لئے وزراءجھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ سندھ ہمارا نہیں ہے اس لئے سندھ میں دس دس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، پانی کی تقسیم میں ناانصافی کی جاتی ہے اور فنڈز میں کٹوتی کی جاتی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کبھی انڈوں، کبھی کٹوں، کبھی بھنگ کی فلاسفی پر معیشت قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام سے کیا جانے والا فراڈ بے نقاب ہو چکا ہے۔ کسان معاشی بدحالی کے شکار ہیں، مزدور بھوکے مر رہے ہیں اور تنخواہ دار وار دیہاڑی دار طبقہ مشکلات کے شکار ہوگئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب ظالم سونامی کے عذاب سے نجات چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر