سوزوکی ویگن آر کے مقابلے میں یونائیٹڈ الفا آگئی ، قیمت کتنی ہو گی؟

مکوآنہ (نیشنل ٹائمز )سوزوکی ویگن آر کے مقابلے میں نئی ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف کرادی گئی ہے موٹر سائیکلیں بنانے والیکمپنی یونائیٹڈ موٹرز نے ایک اور چھوٹی مگر پہلے سے زیادہ طاقتور گاڑی یونائیٹڈ الفا 2021 متعارف کرائی ہے۔جسے 2021 کی پاکستان کی پہلی گاڑی کا نام بھی دیا گیا ہے۔ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کو پاکستان میں ہی اسمبل کیا گیا ہے اور یہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں دستیاب ہوگی۔ دو جنوری کی شب لاہور میں ایک آن لائن ایونٹ کے دوران ایک ہزار سی سی کی اس گاڑی کو پیش کیا گیا۔ اس گاڑی میں 993 سی سی کا چار سلینڈر انجن دیا گیا ہے۔1.0 ایل انجن 69 ہارس پاور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں مینوئل ٹرانسمیشن سسٹم دیا گیا ہے، آٹومیٹک ورڑن 2021 کے پہلی ششماہی کے دوران کسی وقت پیش کیا جائے گا۔یہ گاڑی سوزوکی ویگن آر، سوزوکی کلٹس اورر کیا پیکانٹو کو براہ راست ٹکر دے گی اور یہ تینوں کے مقابلے میں زیادہ سستی بھی ہے۔بنیادی طور پر یہ ایک چینی گاڑی چیری کیو کیو ہے جسے پاکستان میں الفا کا نام دیا گیا ہے۔اس گاڑی کے فیچرز میں پاور اسٹئیرنگ، پاور ونڈوز، 13 انچ ایلوئے وہیلز، ایل سی ڈی کیمرا، ریورس کیمرا، اے بی ایس بریک سسٹم اور دیگر قابل ذکر ہیں۔یونائیٹڈ الفا پاکستان میں 13 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔ کمپنی نے 2018 کے آخر میں اس وقت کی مقبول سوزوکی مہران کے مقابلے میں اپنی پہلی گاڑی براوو متعارف کرائی تھی، جس میں 800 سی سی انجن دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی
صدر شی ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے اور آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق ہیں: ٹرمپ
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
سینیٹ نے مفت اور لازمی تعلیم کے ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر