فلسطین کے سفیر احمد ربیعی کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر اہل پاکستان کے نام اظہار تشکر کا خط

فلسطین کے عوام، مردوزن، بچوں، بزرگوں کی طرف سے میں پاکستان کے برادر عوام، اس کی عظیم فوج، تمام معزز اعلی عہدیداران، صدر و وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ، تمام وزراء ، ارکان پارلیمان، جماعتوں کے قائدین کا تہہ دل سے مخلصانہ شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے فلسطینیوں اورایک خودمختار اور آزاد ریاست فلسطین کے قیام کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت کی ۔

میں تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے واشگاف اور شاندار الفاظ میں فلسطینی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے کے علاوہ نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر ڈھائی گئ، اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی مذمت کی اور مسئلہ فلسطین کے حل کے فوری اور ٹھوس اقدامات ٓاٹھانے کے لئے عالمی برادری پر زور دیا۔

جنگ بندی، کشیدگی اور ظلم و بربریت کو ختم کرانے کے لئے ’او۔آئی۔سی‘ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس بلانے کے لئے آپ کی کوششوں کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ اتفاق رائے پیدا کرنے، رائے عامہ ہموار کرنے اور اس بحث کو صحیح رُخ پر استوار کرنے میں پاکستان نے ایک انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ تاریخی کردار نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری دنیا یاد رکھے گی اور اس تاریخ کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

ایک اور تاریخی دن جسے فلسطینی کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے، 21 مئی کا یوم یک جہتی فلسطین کا دن ہے ، فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور ظالمانہ حملوں کی مذمت کے لئے یہ فیصلہ وزیراعظم پاکستان نے کیا ۔ پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ قرارداد منظور کی جس میں فلسطینی عوام پراسرائیل کے ”منظم جبرواستبداد“ کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

میں پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ، این جی اوز اور مختلف جماعتوں کی جانب سے (فلسطینی) سفارت خانے آمد اور یک جہتی کے اظہار پر بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہمارے نہتے لوگوں پر اسرائیلی قابض افواج کے حملوں، غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری اور فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکل کی اس گھڑی میں قیمتی وقت نکال کر آپ نے ہمارے ساتھ یک جہتی کی۔ یہ تمام اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ یہ ایک انسانی بحران ہے۔

فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کے اظہار پر میں پاکستان کے تمام لوگوں کا بے حد شکرگزار ہوں، اتحاد واخوت کے آپ کے پیغام نے محصور فلسطینیوں کے جذبے کو بڑھایا اور ان کے عزم کو ایک توانائی بخشی ہے۔

اگرچہ غزہ میں جنگ بند ہوگئی ہے لیکن آزادی کے حصول کی ہماری یہ جدوجہد ابھی جاری ہے۔ اِنشاءاللہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر اوران کے شانہ بہ شانہ ہم فلسطین کو آزاد کرائیں گے اور فلسطین کے القدس الشریف دارالحکومت میں مسجد اقصی میں مل کر نماز ادا کریں گے۔

اللہ تعالی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔

اللہ تعالی پاکستان کو اپنی رحمتوں کے سایے میں رکھے

احمد ربیعی
سفیر فلسطین



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر