اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم عمران خان کے نیب کی ناکامی سے متعلق بیان کو قبل از وقت انتخابات کا اشارہ قرار دے دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے رد عمل میں کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان درحقیقت اپنی ناکامی کا ملبہ نیب پر ڈال رہے ہیں۔ نالائق اعظم کی ناکامیاں چھپائے چھپ نہیں رہیں ۔نیر بخاری نے مزید کہاکہ عمران خان کے بیان کا مقصد نیب کو پریشر میں لانا ہے۔ نیب کی کارکردگی کا پول تو پہلے ہی اعلی عدالتیں کھول چکی ہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ پی ٹی آئی سرکار نے نیب کو صرف اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف بے بنیاد مقدمات سے کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔عوام عمران خان کے دھوکے میں کبھی نہیں آئے گی۔نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو نہ پہلے عوام نے منتخب کیا اور نہ کبھی مستقبل میں منتخب کرے گی ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم عمران خان کے نیب کی ناکامی سے متعلق بیان کو قبل از وقت انتخابات کا اشارہ قرار دے دیا



