جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوگا دنیا میں امن ایک خواب رہے گا،مسز فرخ خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ(ق)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسزفرخ خان ،جنرل سیکرٹری فوز یہ ناز، انفارمیشن سیکرٹری لبنی قریشی قریشی سمیت دیگر خواتین عہدیداران نے فلسطینی شہری آبادی اور بے گناہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کانہتے فلسطینی عوام پر طاقت کا بے رحمانہ استعمال انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ تو ہوگیاہے مگر یہ جنگ بندی مستقل حل نہیں،آزاد ریاست کا وجود ہی مسئلہ فلسطین کا واحدحل ہے،جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوگا دنیا میں امن ایک خواب رہے گا۔اپنے ایک بیان میں مسز فر خ خان نے پارٹی قائدچودھری شجاعت حسین کا بیان خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہماری پارٹی کے وزرائ، ارکان اسمبلی اور سینیٹر اپنی اپنی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سمیت تمام ارکان پنجاب اسمبلی بھی اپنی تنخواہ فلسطینی بھائیوں کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے ۔انہوں نے تمام پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھی بڑھ چڑھ کر اپنے فلسطینی بھائیوں کی امداد کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر