ناراض اراکین کوئی گروپ نہیں بلکہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیشنل ٹائمز)معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی بھی شخص آزادانہ رائے کا حق رکھتا ہے، پی ٹی آئی اراکین کے وفد نے وزیراعلی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، ناراض اراکین کوئی گروپ نہیں بلکہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں، ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان علاج کیلئے ریلیف لے کر گیا، خاندان کے سربراہ بیٹے کے کاروباری دفتر کا دورہ کر رہے ہیں، آپ برطانیہ علاج کیلئے گئے یا بیٹے کے کاروباری دفترمیں رونمائی کیلئے ؟ آپ کی جان کو خطرہ ہے تو پاکستان تشریف لے آئیں، نواز شریف کو پاکستان کی جیل میں سیکیورٹی دیں گے،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے بجٹ سے متعلق رپورٹ پیش کر رہے ہیں، وزیراعلی روزانہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہیں، پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 25 فیصد ریلیف دیا، آنیوالا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا، نچلی سطح پر عوامی مشکلات کے تدارک میں کمی آئے گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر