اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کورونا وائرس سے 88افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20ہزار 177ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3لاکھ 33ہزار 57، سندھ میں 3لاکھ 6ہزار 707، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 29ہزار 13، بلوچستان میں 24 ہزار 413، گلگت بلتستان میں 5ہزار 471، اسلام آباد میں 80ہزار 156جبکہ آزاد کشمیر میں 18ہزار 651کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار 235 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4ہزار 412 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 88 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 739، سندھ میں 4 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 900، اسلام آباد میں 744، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 526 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
کورونا وائرس مزید 88جانیں لے گیا،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ



