وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں ڈیموکریٹک کاکس پاکستان کے شریک چیئرمین اور امریکی کانگریس کے رکن تھامس سوازی کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں ڈیموکریٹک کاکس پاکستان کے ، شریک چیئرمین اور امریکی کانگریس کے رکن تھامس سوازی کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ ۔پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،علاقائی امن و سلامتی اور عوامی سطحی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال وزیر خارجہ نے بطور شریک چیئرمین ڈیموکریٹک پاکستان کاکس، تھامس سوازی کی خدمات اور متحرک کردار کو سراہا ۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ دیرینہ دو طرفہ مراسم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔وزیر خارجہ نے پاکستان کی اقتصادی ترجیحات کا تذکرہ کرتے ہوئے، پاکستان اور امریکہ کے مابین اقتصادی تعاون و سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ہماری حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ ممبر امریکی پارلیمنٹ تھامس سوازی نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کی تعریف کی ۔تھامس سوازی، نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا ۔تھامس سوازی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے،کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات بالخصوص معاشی کے فروغ کے بہت سے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ جن سے استفادہ کرنے کیلئے، اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تھامس سوازی نے دورہ ء پاکستان کی دعوت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور جلد پاکستان آنے کا عندیہ دیا



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر