نیویارک(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر خارجہ نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔ہمارا یہاں آنے کا مقصد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کی روک تھام کیلئے آواز اٹھانا تھا۔اللہ کے فضل و کرم سے ہم سیز فائر کی اعلان کی صورت میں اپنے پہلے مقصد میں کامیاب ہوئے۔فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ہم نے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے متفقہ لائحہ عمل طے کیااور اسی لائحہ عمل کے تحت ہم نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔فلسطین اور کشمیر کے مسئلے میں گہری مماثلت ہے ۔کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح کے مسائل کا سامنا ہےاگر دو بھائیوں میں اختلاف ہو تو آپ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہم سب کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کردار قابلِ ستائش ہے۔امریکن پاکستانی کمیونٹی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کرونا وبا کے دوران ،جب یہ توقع کی جارہی تھی کہ زر مبادلہ کی شرح میں انتہائی کمی واقع ہو گی۔لیکن اقتصادی ماہرین کے تجزیے کے مطابق زر مبادلہ کی شرح میں 47 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ۔ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے کوشاں ہیں ۔انتخابی اصلاحات کے ذریعے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا چاہتے ہیں۔ان اصلاحات کا مقصد آپ کو مزید بااختیار بنانا ہےہماری حکومت کا ایجنڈا “عوامی نوعیت کا ہے۔میں بطور وزیر خارجہ یہ سمجھتا ہوں کہ موثر خارجہ پالیسی کیلئے اقتصادی ترقی کا ہونا بہت ضروری ہےاور اقتصادی ترقی کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی انتہائی اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ہم نے سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے” ای ویزہ رجیم کا آغاز کیا۔وزیر اعظم عمران خان سیاحت کے حوالے سے نئ پالیسی بنا رہے ہیں، جس سے سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ پاکستانی کمیونٹی کو یہاں سیاسی طور پر بھی متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔برطانیہ کے ایوان نمائندگان میں بہت سے پاکستانی، ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوتے ہیں اور اپنی مستحکم آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔تنہا سفیر وہ کام نہیں کر سکتا جو کمیونٹی کے تعاون سے کیا جا سکتا ہے۔دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ہماری پاکستانی کمیونٹی انتہائی موثر کردار ادا کر سکتی ہے ۔ماضی میں آبی وسائل کے لیے کوئی قابلِ ذکر تحرک نہیں کیا گیا ۔ہمارے پاس ایک موسم میں پانی ہماری ضرورت سے زیادہ اور دوسرے موسم میں ضرورت سے کم میسر ہوتا ہے ۔جب پانی زیادہ میسر ہو تو اسے ضائع ہونے سے بچانے کیلئے تحرک کرنا ضروری ہے۔ ہم نے اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ہم تعلیم، پن بجلی اور صحت میں موثر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ۔میں آج یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہےکوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہیے، تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہو گی۔ہمیں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے کلچرل ڈپلومیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔پاکستانی کمیونٹی نے وزیر خارجہ کو نیویارک میں خوش آمدید کہتے ہوئے فلسطین کے مظلوم شہریوں کیلئے بھرپور کوششوں کو سراہا۔پاکستانی کمیونٹی نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو امن سفارتی مشن کی کامیابی پر مبارکباد دی
اللہ کے فضل و کرم سے ہم سیز فائر کی اعلان کی صورت میں اپنے پہلے مقصد میں کامیاب ہوئے



