نیویارک(نیشنل ٹائمز)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا فلسطین کے سفارتی مشن حوالے سے اہم بیان۔وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے پہلا مقصد پیش نظر یہ تھا کہ سیزفائر ہوجائے اس میں اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیزفائرسےمتعلق پہلامثبت قدم اٹھاہےلیکن ہماری منرل ابھی دورہے۔مسئلہ پیچیدہ ہے آسان حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتےہیں فائربندی دیرپا ہو۔ہم نہیں چاہتےہیں کہ فائربندی 2014کی طرح ہوجوکچھ عرصےبعدناکام ہوگئی۔بلکہ چاہتےہیں فائربندی کےدوران گفتگوکاعمل بھی آگےبڑھے۔ہمیں فلسطین کیلئےاپنی کوششیں جاری رکھناہوں گی۔ہماری دعا اور آرزو ہوگی کہ مسجداقصیٰ کا احترام بجالایاجائے۔مسجداقصیٰ کےاحترام کوبرقراررکھناہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مسجداقصیٰ کااحترام ہرشخص پرلازم ہے چاہےوہ مسلمان ہویانہیں۔ مسجداقصیٰ میں فائرنگ،شیلنگ اورتشددکےواقعات نہیں ہونےچاہئیں۔
سیزفائر سے متعلق پہلا مثبت قدم اٹھا ہے لیکن ہماری منرل ابھی دور ہے، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی



