ک چین کی 70 ویں سالگرہ، دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے، معاون خصوصی کامران بنگش

پشاور(نیشنل ٹائمز) معاون خصوصی وترجمان خیبرپختونخوا کامران بنگش نے پاک چین دوستی کی ستر سالہ تقریبات کے موقع پر کہاکہ پاک چین دوستی ایک لازوال رشتہ ہے جو کہ وقت کیساتھ ساتھ مزید مضبوط اور گہرا ہوتا جا رہا ہے۔سی پیک، گوادر بندرگاہ اور ایسے دیگر بڑے منصوبے پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو میں پاک چین دوستی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت طارق سلام، ڈائریکٹر امورنوجوانان خیبرپختونخواسلیم جان، امجد عزیز ملک اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ نظامت امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے تعاون سے پاک چین دوستی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو میں اس موقع پر کیک کاٹہ گیا۔ معاون خصوصی کامران بنگش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کی ہنرمندی اور صنعتی ترقی کی ترویج پاک چین دوستی کی مرہون منت ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں 9 اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی کو 7 دہائیاں گزگئی ہیں اس دوران جس طرح دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو فروغ دیا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ پاکستان اور چین کے تعلقات کو نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر دونوں ملکوں کی دوستی کو سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی اور ہمالیہ سے بلند قرار دیا جاتا ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ چائنہ ونڈو اور محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے مشکور ہیں کہ انہوں نے 21 مئی کے تاریخی دن کے موقع پر چائنہ ثقافتی مرکز میں تقریب کا انعقاد کیا۔شاہراہ قراقرم سے لیکر سی پیک تک چین کے باہمی منصوبوں سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ 64 ارب ڈالر کا سی پیک منصوبہ ملک کا مستقبل تبدیل کردیگا۔ احساس پروگرام سے لیکر صحت انصاف تک جیسے اقدامات موجودہ حکومت کے مفاد عامہ کیلئے بڑے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یواین ڈی پی کے مطابق 2013 سے اب تک صوبے میں غربت کم ہوئی ہے۔رشکئی صنعتی زون اور بیمار صنعتوں کی بحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔ صوبے میں محکمہ سیاحت تیزی سے نئے سیاحتی مقامات کی آباد کاری، سیاحتی زونز اور سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ نظامت امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے تحت چائنہ ونڈو (چینی ثقافتی مرکز) میں پچاس سے زائد نوجوانوں کیلئے مختلف مراحل میں وقتاً فوقتاً چینی زبان سیکھانے کیلئے کورسز کا انعقاد جاری ہے جس میں اب تک کثیر تعداد میں نوجوان یہاں سے چینی زبان سیکھ چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر