اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم عمران خان کی پکار پر ہر فرد لبیک کہے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے، ہم سب فلسطین ہیں، سیز فائر ہونا کامیابی ہے، حقوق ملنے تک ہم جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔
پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے تیار ہے، فواد چودھری



