پاکستان کی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش اب صرف 33 دن کے لئے ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شیری رحمٰن نے اپنے ٹویٹ میںخدشہ ظاہر کیا کہ‏ پاکستان کی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش اب صرف 33 دن کے لئے ہے۔شمالی علاقوں سے پانی کی آمد میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔دیوں کے بہاؤ کا 41 فیصد انحصار گلیشیئر پگھلنے پر ہے۔ہندوکش کی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ 2100 تک 33 فیصد گلیشیر پگھل جائیں گے۔ہندوکش کی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ 2100 تک 33 فیصد گلیشیر پگھل جائیں گے۔‏پاکستان کی سالانہ فی کس پانی کی دستیابی 5060 مکعب میٹر سے کم ہو کر اب صرف 908 مکعب میٹر رہ گئی ہے۔آج فوری اقدام نہ اٹھائے گئے تو 2025 تک پاکستان سوکھ جائے گا۔صاف پانی تک رسائی انسانی بنیادی حق ہے۔پاکستان اپنے تازہ پانی کے 80 فیصد وسائل کو فصلوں پر خرچ کرتا ہے۔ماحول دوست اور پائیدار زراعت کے طریقے کار اپنانے سے ہم 50 فیصد پانی کے استعمال کو کم کر سکتے ہیں۔انڈس ڈیلٹا خطرناک حد تک ختم ہو رہا ہے۔‏حکومت پانی بحران پر سی سی آئی کا اجلاس کو بلانے میں ناکام رہی ہے۔ارسا نے سندھ کی پانی کی فراہمی میں کمی کر دی ہے۔قومی یکجہتی کے بغیر آبی مسائل کو دور نہیں کرسکتے ہیں۔‏پانی کا تحفظ گھر سے شروع ہوتا ہے۔ہماری ذمہ داری ہے کہ وہ پانی کو دانشمندی سے استعمال کریں۔صرف برش کرتے وقت نل بند کرکے ہم ماہانہ 8 گیلن پانی بچاسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر