نیویارک(نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں ملاقات ۔شاہ محمود قریشی کی شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔دوران ملاقات فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان کی حکومت اور عوام اوآئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشیوزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان مسئلہ فلسطین پر دونوں برادر ممالک کے یکساں نکتہ نظر کا اعادہ کرتا ہے۔ اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کے گھروں پر زبردستی اور غیرقانونی قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔مضان المبارک میں مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملہ، فلسطینیوں پر بمباری انتہائی قابل مذمت ہے۔ پاکستان فلسطینیوں کے جائز حقوق بالخصوص استصواب رائے کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ مشرقی یروشلم دارالحکومت، 1967 سے قبل کی سرحدوں اورمتحد وجود کی حامل قابل عمل اورخودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں برادرممالک کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ اور سعودی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں ملاقات، مسئلہ فلسطین پر گفتگو



