وزیر خارجہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر کویت کے وزیر خارجہ کے ساتھ اہم ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر، اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں کویت کے وزیر خارجہ جناب ڈاکٹر احمد نصر ال محمد الصباح کے ساتھ ملاقات ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی میں کمی کیلئے برادر ملک کویت کی موثر کاوشوں کو سراہا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر بہیمانہ مظالم کے تسلسل اور طاقت کے بدریغ استعمال پر پوری مسلم امہ، حالت اضطراب میں ہے۔پاکستان، عبادت میں مشغول فلسطینیوں پر منظم حملوں، مسجد اقصٰی کی بے حرمتی،اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاریوں، مظلوم فلسطینیوں کی جبراً بے دخلییوں اور ان کے گھروں کے جبری انہدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔پاکستان، نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی اور سفارتی معاونت اور ان کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد، او آئی سی کی جانب سے عالمی برادری کیلئے ایک واضح پیغام ہے ۔عالمی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے فوری موثر اقدام اٹھائے۔دونوں وزرائے خارجہ کا فلسطین کی صورتحال کو اعتدال پر لانے اور فلسطینی بھائیوں کی معاونت کیلئے باہمی اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر