اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر روانگی سے قبل وزیر خارجہ کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آج کا جنرل اسمبلی کا اجلاس اہم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میری اطلاعات کے مطابق آج کے فلسطین کے موضوع پر ہونے والے اجلاس کے لئے 95کے قریب ممالک اور آرگنائزیشن اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔میرا خیال تھا کہ آج کا اجلاس تین گھنٹے کا ہوگا مگر یہ اجلاس طویل ہوگا۔اجلاس نیویارک کے وقت کے مطابق دس بجے شروع ہوگا اور رات تک چلے گا۔ابھی کچھ دیر بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے میراجنرل اسمبلی میں خطاب ہے ۔میں جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپورنقطہ نظر پیش کروں گا۔فلسطین کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ کل رات غزہ میں پچیس منٹ میں ایک سو پچیس، بم غزہ پر گرائے گئے۔اس سے آپ فلسطین میں ہونے والے مظالم کا اندازہ لگاسکتے ہیں ۔میرا فرض بنتا ہے کہ میں حقائق جنرل اسمبلی کے سامنے رکھوں۔او آئی سی کے ،تمام اہم ممالک متحرک ہیں۔ سعودی وزیرخارجہ کا شکر گزار ہوں کہ وہ خود آئے ہیں۔اس وقت جو نسل کشی ہورہی ہے،دنیا اس طرف توجہ کیوں نہیں دے رہی۔عمران خان کا جو وژن تھا کہ امہ کو متحد کیا جائے ہم اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔کل رات ہماری عشائیے پر نشست ہوئی۔پندرہ میں سے چودہ ممبران ایک نقطے پر متفق ہیں ۔ہم توقع رکھتے ہیں کہ پندرہ کے پندرہ ممبران ایک ہی نقطے پر متفق ہوں اور ایک متفقہ لائحہ عمل طے پا سکے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر