بے پناہ وسائل ہونےکے باوجود مسلم ممالک اپنا مضبوط میڈیا نہیں بنا سکے، پروفیسر زکریا ذاکرکا مسئلہ فلسطین میں میڈیا کے کردار پر بحث

اوکاڑہ(نیشنل ٹائمز)اوکاڑہ یونیورسٹی میں مسئلہ فلسطین میں میڈیا کے کردار پہ بحث ہوئی۔آن لائن سیمینار میں ملک کے معروف اسکالرز اور صحافیوںنے شرکت کی۔ پروفیسر زکریا ذاکر کا کہنا تھاکہ بے پناہ وسائل ہونےکے باوجود مسلم ممالک اپنا مضبوط میڈیا نہیں بنا سکے۔اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات نے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں ملک کے معروف اسکالرز اور صحافیوں نے مسئلہ فلسطین میں میڈیا کے کردار پہ بحث کی۔ سیمینار کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کی۔ مسلم ممالک کے میڈیا پہ بات کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ بے پناہ وسائل ہونےکے باوجود مسلم دنیا نے اپنے مضبوط میڈیا ادارے بنانے میں کبھی دلچسپی نہیں لی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید دنیا میں بیانیے میڈیا کے ذریعے ہی بنائے اور مٹائے جا سکتے ہیں۔ سیمینار کے مقاصد بیان کرتے ہوئے شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس اہم معاملات میں بین الاقوامی میڈیا کے کردار کو سمجھنے کےلیے طلباء کو مواقع فراہم کرتے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کی ہیومین رائٹس چیئر ڈاکٹر عابدہ اشرف نے بتایا کہ جب بھی بین الاقوامی میڈیا میں مسئلہ فلسطین کا ذکر آتا ہے تو اسرائیل کو ہمیشہ مظلوم بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور فلسطینیوں کے اوپر ہونے والے مظالم کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ معروف صحافی منصور جعفر نے مسئلہ فلسطین کے تاریخی پس منظر پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا نے ہمیشہ سے مخصوص الفاظ کے چناو کے ذریعے اس مسئلے کی حقیقت کو کبھی واضع طور پہ آشکار ہونے نہیں دیا۔ ایک اور سینیئر صحافی عامر ہاشم کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کو مسئلہ فلسطین اس انداز میں پیش کرنا چاہیے کہ ہماری نوجوان نسل کو اس کی تاریخ اور حقیقت معلوم ہو سکے۔ سیمینار میں دو سو سے زائد طلباء اور اسکالرز نے شرکت کی اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر