وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نیویارک میں فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بلائے گئے، اقوام متحدہ، جنرل اسبملی کے ہنگامی اجلاس میں نہتے فلسطینیوں پر جاری، اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ وزیر خارجہ اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائیں گے ۔نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، منیر اکرم، امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان، سمیت پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ کل 20 مئی کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں، فلسطین کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، اپنے خطاب میں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ جنرل اسبملی کے اجلاس سے ہٹ کر، وزیر خارجہ اس موقع پر اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے ۔وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔وزیر خارجہ نیو یارک میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ “کمیونٹی ایونٹ” میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ، نیویارک میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ وزیر خارجہ، ان “انٹرویوز” میں فلسطین کی مخدوش صورت حال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نکتہء نظر پیش کریں گے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر