تیونس کے وزیر خارجہ بھی فلسطین کے حوالے سے سفارتی مشن پر روانہ وزرائے خارجہ کے قافلے میں شامل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تیونس کے وزیر خارجہ عثمان ال جارندیکی فلسطین کے حوالے سے سفارتی مشن پر روانہ وزرائے خارجہ کے قافلے میں شامل ہو گئے ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو، فلسطین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی نے، تیونس کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔چاروں وزرائے خارجہ ہوائی جہاز کی ری فیولنگ کے بعد نیویارک روانہ ہو گئے ۔ دوران پرواز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تیونس کے وزیر خارجہ کے ساتھ غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین فلسطین کی صورتحال اور قیام امن کیلئے جاری کاوشوں کے حوالے سے تبادلہ ء خیال ہوا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قبلہ ء اول /مسجد اقصٰی کی بے حرمتی پر پوری مسلم امہ حالت اضطراب میں ہے ۔ رمضان المبارک میں عبادت میں مشغول نمازیوں کو جس بربریت کا نشانہ بنایا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔پاکستان،اس مشکل گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔نہتے فلسطینیوں پر جدید ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی فوج کی یلغار، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔اسرائیلی فوج کے حملوں سے نہتے فلسطینی شہریوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمزدہ ہے۔ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، عالمی برادری سے فوری توجہ کی متقاضی ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کا فلسطینیوں پر جاری جبرو استبداد کے خاتمے اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں، مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر